11 طالبان قیدیوں کے بدلے 3 بھارتی انجینئرز رہا

admin

کابل: 11 افغان طالبان قیدیوں کے بدلے میں 3 بھارتی انجینئرز کو رہا کردیا گیا۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بغلان میں ایک پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 7 بھارتی انجینئرز کو گزشتہ سال مئی میں اغوا کیا گیا تھا جب کہ رہا کیے گئے 3 بھارتی انجینئرز کو بھی صوبہ بغلان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں 11 طالبان قیدیوں کی رہائی کے  بدلے میں چھوڑا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ طالبان قیدیوں میں  بگرام میں قید طالبان رہنما سید محمداکبر آغا بھی شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ کنڑ کے سابق گورنر شیخ عبدالرحیم اور نمروز کے سابق گورنر مولوی عبدالراشد بلوچ بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔

اافغان میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل ایک بھارتی مغوی کو مارچ میں رہا کیا گیا تھا جب کہ دیگر 3 بھارتی شہریوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے بھی اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغان شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق

FacebookTwitter  افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغان فوج کی بس کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جلال آباد کے علاقے تھری ڈی میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی بس کے قریب رکشے کے ذریعے دھماکا کیا […]