کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں کون سے گلوکار سُر بکھیریں گے؟

admin

شاعری، سُر اور خوبصورت آوازوں کا تال میل لیے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کو معروف بینڈ وائٹل سائنز کے سابق رکن روحیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں جو اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن پروڈیوس کرچکے ہیں۔

سیزن 12 کے پہلے پرومو میں موسیقی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اُن سب گلوکاروں کو متعارف کرایا گیا ہے جو اس سیزن میں پرفارم کرنے والے ہیں۔

ان گلوکاروں میں ابرار الحق، آئمہ بیگ، علی سیٹھی، عاطف اسلم، بنور بینڈ، برکت جمال فقیر، فرید ایاز، ابو محمد، حدیقہ کیانی، فریحہ پرویز، ہرسکھیاں، کاشف دین، نمرہ رفیق، قرۃ العین بلوچ شامل ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

FacebookTwitter سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی لاہور:  سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخ میں یہ سری لنکا کی […]