وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے

admin

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور سدرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر سمیت چینی فوج کی اعلیٰ قیادت ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چینی وزیراعظم اور صدر سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کو چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’فضل الرحمان مودی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، قانونی نوٹس بھیجیں گے‘

FacebookTwitter وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا پروموٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل […]