طب کا نوبیل انعام 3 سائنسدانوں کے نام

admin

سال 2019 کیلئے طب کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 2 امریکیوں ولیم کیلن ، گریگ سمینزا اور ایک برطانوی سائنسدان سر  پیٹر ریٹ کلف کو دیا گیا ہے۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں رواں سال کے نوبیل انعام برائے طب کا اعلان کیا گیا۔

تینوں سائنسدانوں کو یہ انعام ان کی انسانی جسم میں خلیوں اور آکسیجن کے ربط سے متعلق تحقیق پر دیا گیا۔

اسٹاک ہوم کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ میں انعام کا اعلان کرتے ہوئے نوبیل کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان سائنسدانوں کی تحقیق سے انیمیا (خون کی کمی) ، کینسر اور دیگر بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی ۔ن

وبیل کمیٹی کے  مطابق آکسیجن کی اہمیت تو بہت پہلے ہی واضح ہوچکی ہے لیکن خلیات کس طرح آکسیجن کی مقدار کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالتے ہیں ان کی تحقیق سے قبل یہ معلوم نہیں تھا۔

نوبیل کمیٹی کے ایک ممبر رینڈال جانسن نے اسے نصابی دریافت قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک انتہائی بنیادی لیکن دلچسپ پہلوہے کہ خلیات کس طرح کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نوبیل انعام کو کسی بھی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا بڑا انعام تصور کیا جاتا ہے اور رواں برس ان سائنسدانوں کو انعام کے ساتھ 9 لاکھ 7 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی جو کہ تینوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عراقی فوج کا مظاہرین کیخلاف غیر ضروری طاقت کا استعمال، ہلاکتیں 110 ہوگئیں

FacebookTwitter عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آگئی، دارالحکومت بغداد میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ میں مزید 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بعد سے شدت آتی جارہی ہے اور ایک […]