جے کے ایل ایف کا ایل او سی کے قریب دھرنا جاری

admin

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے آزادی مارچ کے شرکاء کا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جسکول کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے آزادی مارچ کا آج چوتھا روز ہے، بھمبر سے شروع ہونے والا آزادی مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہواگزشتہ روز ایل اوسی کے قریب پہنچا تو 6 کلومیٹر دور جسکول کے مقام پر شرکاء کو روک دیاگیا۔

آزادی مارچ کے شرکاء نے جسکول کے مقام پر ہی دھرنا شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ رات بھر بارش اور سردی کے باوجود دھرنے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

نوجوان سیز فائر لائن عبور کرکے محصور بہن بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہیں: جے کے ایل ایف

— فوٹو: سوشل میڈیا

دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے کے ایل ایف کے ترجمان رفیق ڈار نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کیلئے پیس کیپنگ فورس تعینات کرے۔  

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا نمائندہ ہمارے ساتھ مذاکرات کرے، سیکیورٹی کونسل کے پانچوں نمائندگان کو لائن آف کنٹرول  کا جائزہ لینے کیلئے لایا جا ئے اور بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ چیئرمین یاسین ملک سمیت ساری قیادت کو رہا کرے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے

FacebookTwitter وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پیپلز […]