ثانیہ مرزا کی بہن کس کی دلہن بنیں گی؟ نام سامنے آگیا

admin

ھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کی بہن انعم مرزا رواں سال دسمبر میں پیا کا گھر سدھار جائیں گی۔

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا اور اسد کی دوستی اور شادی کی خبریں طویل عرصے سے بھارتی میڈیا پر زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ ماہ انعم کی بیچلر پارٹی کے بعد ان خبروں میں تیزی آگئی تھی۔

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

اب ان خبروں کی خود ثانیہ مرزا نے تصدیق کردی ہے، اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انعم کی شادی رواں سال دسمبر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہوگی۔

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہن کی شادی کیلئے بیتاب ہیں اور کچھ دن قبل ہی فرانس سے لوٹی ہیں۔

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

خیال رہے کہ انعم مرزا پیشے کے لحاظ سے فیشن اسٹائلسٹ ہیں اور اسد ایک کرکٹر ہیں۔ 

— فوٹو: اسد انسٹاگرام

یہ  انعم مرزا کی دوسری شادی ہوگی، ان کی پہلی شادی نومبر 2016 میں اکبر رشید نامی بھارتی شہری سے ہوئی تھی لیکن یہ شادی 2 سال ہی چل سکی اور 2018 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں کون سے گلوکار سُر بکھیریں گے؟

FacebookTwitter شاعری، سُر اور خوبصورت آوازوں کا تال میل لیے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کو معروف بینڈ وائٹل سائنز کے سابق رکن روحیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں جو اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن پروڈیوس کرچکے ہیں۔ سیزن […]