اللّٰہ سے تعلق کی وجہ سے زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں: اداکارہ یشمہ گِل

admin

پاکستان انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشمہ گِل کا کہنا ہے کہ زندگی میں  اچانک جو کچھ اچھی چیزیں ہوئیں وہ صرف اللّٰہ تعالیٰ سے تعلق کی وجہ سے ہوئیں۔

شوبز کی دنیا میں چند سال پہلے قدم رکھنے والی اداکارہ یشمہ گِل نے حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے ڈیجیٹل شو میں اپنی زندگی کی کہانی سنائی اور بتایا کہ کس طرح سے وہ لادینیت سے مذہب کی طرف مائل ہوئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے ان کا ایمان بے حد کمزور تھا اور وہ مذہب کے حوالے سے سب سے بحث کرتی تھی، پھر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اللّٰہ کی موجودگی پر یقین کرنا شروع کیا، ان کا کہنا تھا کہ اب میں دین اسلام پر عمل کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک ہوں۔

یشمہ گِل نے اپنی زندگی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ کم عمری میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی اور ہر چیز کو اپنے نظریے سے دیکھتی تھی، سوچتی تھی کہ اگر اللّٰہ واقعی ہے تو  میری تمام تر پریشانیاں کیوں حل نہیں ہوتیں؟ 

انہوں نے بتایا کہ مذہب کی طرف راغب کرنے میں ان کی دوست وردا کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ثانیہ مرزا کی بہن کس کی دلہن بنیں گی؟ نام سامنے آگیا

FacebookTwitter ھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کی بہن انعم مرزا رواں سال دسمبر میں پیا کا گھر سدھار جائیں گی۔ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا اور اسد کی دوستی اور شادی کی خبریں طویل عرصے سے بھارتی میڈیا پر زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ ماہ انعم کی بیچلر پارٹی کے […]