افغان شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق

admin

 افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغان فوج کی بس کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جلال آباد کے علاقے تھری ڈی میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی بس کے قریب رکشے کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

افغان حکام نے بتایا کہ خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جلال آباد میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

طالبان کے اہم کمانڈر ابو یوسف کی ہلاکت کا دعویٰ

دوسری جانب افغانستان میں افغان اور غیرملکی افواج کے مشترکہ فضائی حملوں میں طالبان کے اہم کمانڈر ابو یوسف کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے مطابق افغان اور غیرملکی افواج نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں فضائی حملے کیے جس میں طالبان کے ریڈ یونٹ کا کمانڈر مولوی ادریس المعروف ابویوسف مارا گیا۔

افغان حکام نے بتایا کہ گوریلا حملوں کا ماہر کمانڈر ابو یوسف کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کابل میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں صدارتی انتخابات ہوئے ہیں جن کے ابتدائی نتائج کا اعلان رواں ماہ کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوبل انعام یافتہ بھارتی فلسفی نے کشمیر میں بھارتی پابندیوں کو مارشل لا قرار دیدیا

FacebookTwitter نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہرِ معاشیات امرتاسین نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہندو ازم کا دور دورہ ہے،کشمیر میں سخت مارشل لاء لگا ہواہے، مودی آرایس ایس ،اس کے پروپیگنڈا سےتعلق رکھتےہیں،بھارتی سپریم کورٹ منقسم ہےاور اجتماعیت کاتحفظ نہیں کرپارہی۔ امرتا سین نے […]