گمنام گاہک نے ریسٹورنٹ کو 15 لاکھ روپے کی ٹِپ دے دی

admin

ایک گمنام گاہک نے    ہیوسٹن کے ایک ریسٹورنٹ کو 9400 ڈالر کی ٹِپ دی  ہے۔ یہ ٹِپ  کاروبار  کو لازمی بند کرنے کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد دی گئی۔

ارما ز ساؤتھ ویسٹ ریسٹورنٹ،  جو اندرون شہر ہیوسٹن میں واقع ہے، میں ایک گمنام گاہک 9400 ڈالر کی ٹپ چھوڑ گیا۔اس واقعے سے تقریباً گھنٹے پہلے ہی ہیرس کاؤنٹی میں  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  بار اور نائٹ کلبس کو  کاروبار بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

گمنام گاہک نے بل کی رسید پر لکھا کہ  اگلے ہفتوں میں اپنے ملازموں کی ادائیگی کے لیے یہ ٹِپ رکھیں۔
ریسٹورنٹ کا  کہنا ہے کہ وہ ٹیک آؤے کے طورپر کام کرتے رہیں گے  لیکن اگر کام زیادہ نہیں چلا تو کچھ ملازمین کو گھر بھیجا جا سکتاہے۔ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ یہ ٹِپ تمام ملازمین میں برابر تقسیم کی جائے گی، جس سے ہر ایک کے حصے میں 300 ڈالر  آئیں گے۔ریسٹورنٹ نے فیس بک  گمنام گاہک کے اس اقدام کی  تعریف کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے

قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے۔ سہیل تنویر نے راولپنڈی میں بغیر تشہیر کے ضرورت مند افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے۔ (جاری ہے) سہیل تنویر نے دیگر افراد کو ترغیب دلانے کیلئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا […]