کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر

admin

چین کے صدر کے ساتھ ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی۔ صدر ٹرمپ کی کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس

تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ان کی چین کے صدر کے ساتھ کورونا کی ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد امریکی صدر نے ٹوئیٹ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیل بتائی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی چینی صد شی جن پنگ کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی جس میں دنیا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس سے متعلق بات چیت کی گئی۔

امریکی صدر کے مطابق چین نے وائرس سے متعلق مزید معلومات حاصل کی ہیں۔ امریکی صدر نے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ 

جبکہ امریکہ میں اب تک وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 522 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہوا تھا اور وہاں پر اب تک مجموعی طور پر 81 ہزار 394 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3295 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا وائرس کے معاملے پر حکومت نے بہت ذیادہ غفلت کی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ انتظامیہ چین کا ماڈل فالو کرے لیکن فوڈ سپلائی کسی صورت بند نہیں ہونی چاہیے، ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی اور اضافی رقم بھی دی جائے۔ قابل غور کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، تمام دہشتگرد مارے گئے پٹرول میں 25 روپے […]