کورونا وائرس نے سب دشمنیاں بھلا دیں !!!سارے ممالک دشمنیاں بھلا کر کرونا کے خلاف ایک ہو گئے

admin

روس کا فوجی جہاز کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ضروری امدادی سامان لے کے امریکہ روانہ

سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم کر دیے۔ روس کا فوجی جہازکورونا کے خلاف جنگ کے لیے ضروری امدادی سامان لے کر امریکہ روانہ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں روسامریکہ کی مدد کے لیے پہنچ گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا فوجی جہاز ماسک اور کورونا وائرس کی وباء سے حفاظت کے لیے دیگر طبی امدادی سامان لے کر امریکہ کے لیے اڑان بھر چکا ہے

روسی حکام کے مطابق امریکہ کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امداد کے لیے روس سے ضروری امدادی سامان پر مشتمل جہاز روانہ ہو چکا ہے

خبر ایجنسی کے مطابق روسی امدادی سامان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروس کے صدر والادمیر پیوٹن کے درمیان فون پر رابطے کے بعد روانہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ روس کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے بہت بڑا امدادی پیکیج بھیج رہا ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کو امداد کی پیشکش کی تھی جس کو امریکی صدر نے قبول کر لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹک ٹاک کا زور توڑنے کیلئے یوٹیوب لا رہا ہے نیا فیچر...جس کا نام "شاٹس" ہو گا

اس منصوبے پر کام کرنے والے دو افراد نے دی انفارمیشن کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس کا نام” شاٹس “رکھا جائے گا قابل غور کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، تمام دہشتگرد مارے گئے پٹرول میں 25 روپے اضافہ آج کے […]