کورونا وائرس، ملک بھر کی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ، اگر آپ سفر کرنا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ہوگا ؟ اعلان ہو گیا

admin

لاہور کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر تمام موٹرویز کو بند کر دیا گیاہے اور ترجمان موٹرویز کی جانب سے شہریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹرویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ موٹرویز پر تمام مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیاہے تاہم مال برادر، تیل کی ترسیل اور اشیائے خوردو نوش لے جانے والی گاڑیوں کو موٹرویز استعمال کرنے کی اجازت ہو گی لیکن انہیں بھی اپنے ہمراہ عملہ کم سے کم لانا ہو گا ۔ترجمان کا کہناتھا کہ نجی گاڑیوں پر دو افراد ہی سفر کر سکیں گے وہ بھی اس صورت میں کہ ان کے پاس سفر کرنے کیلئے ٹھوس وجہ ہونی چاہیے بصورت دیگر موٹر وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ترجمان موٹرویز کا کہناتھا کہ اس حوالے سے موٹروے پر موجود تمام ٹول پلازوں کو مطلع کر دیا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گمنام گاہک نے ریسٹورنٹ کو 15 لاکھ روپے کی ٹِپ دے دی

ایک گمنام گاہک نے    ہیوسٹن کے ایک ریسٹورنٹ کو 9400 ڈالر کی ٹِپ دی  ہے۔ یہ ٹِپ  کاروبار  کو لازمی بند کرنے کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد دی گئی۔ ارما ز ساؤتھ ویسٹ ریسٹورنٹ،  جو اندرون شہر ہیوسٹن میں واقع ہے، میں ایک گمنام گاہک 9400 ڈالر کی ٹپ […]