کل سے بینکنگ سیکٹر بھی جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان

admin

کل سے بینکنگ سیکٹر بھی جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان، کل سے کمرشل بینکوں کی برانچز بند کر دی جائیں گی، آن لائن اور اے ٹی ایم سروس جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث بینکنگ سیکٹرجزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

کل بروز جمعہ سے بینکوں کی بیشتر برانچیں بند کر دی جائیں گی۔ بینک برانچز کو بند کر کے بینکنگ سروسز اے ٹی ایم اور آن لائن سروسز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے فی الحال اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں جزوی لاک ڈاون کیا جا چکا ہے۔

حکومت نے حالات بہتر نہ ہونے کی صورت میں آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 405، بلوچستان100 سے زائد، سندھ417،آزاد کشمیرمیں ایک کیسز ہیں۔ جبکہ ابھی تک 21مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ایس ایل5 میں آخر تک منسلک رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں:کرس جورڈن

انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن کو پی ایس ایل سیزن پانچ سے آخری وقت تک منسلک رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں جن کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے ۔واضح رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی اکثریت کورونا وائرس کے باعث اپنے گھروں کو واپس […]