چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا محمد حفیظ کی ٹویٹ پر ردعمل

admin

محمد حفیظ دوسروں سے متعلق رائے دینے کے بجائے اپنی کرکٹ پرتوجہ دیں،وسیم خان

شرجیل خان کی مخالفت پرپروفیسر کو کڑی سرزنش کا سامنا

شرجیل خان کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کے مخالف پروفیسرکو کڑی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا جب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے واضح کردیا کہ محمد حفیظ دوسروں سے متعلق رائے دینے اور صحیح یا غلط کا فیصلہ کرنے کے بجائے اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔واضح رہے کہ دو ہزار پندرہ میں بھی محمد عامر کی واپسی پر مخالفت کے بعد محمد حفیظ کو اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جنہوں نے اظہرعلی کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ ٹور کیلئے ٹریننگ کیمپ سے علیحدگی کا عندیہ دیا تھا لیکن پی سی بی کی مداخلت کے باعث دونوں کو محمد عامر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا پڑی تھی۔

شرجیل خان کے متعلق محمد حفیظ کے ایک ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ کھلاڑی عالمی کرکٹ سے متعلق مختلف پہلوں پر اظہار خیال کر سکتے ہیں مگر ان کو یہ اجازت نہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر دوسرے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بنائیں اور یہ خیال ظاہر کریں کہ پی سی بی کی کیا پالیسی ہونی چاہئے اور کیا نہیں کیونکہ اس کا فیصلہ پی سی بی کو ہی کرنا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شرجیل خان کی مخالفت پرپروفیسر کو کڑی سرزنش کا سامنا

محمد حفیظ دوسروں سے متعلق رائے دینے کے بجائے اپنی کرکٹ پرتوجہ دیں،وسیم خانمارچ2020ء) شرجیل خان کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کے مخالف پروفیسرکو کڑی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا جب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے واضح کردیا کہ محمد حفیظ دوسروں سے متعلق رائے دینے اور صحیح […]