پی سی بی کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان

admin

سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے نرل منیجر یا اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہ میں سے 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے باقی اسٹاف اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا

اس سلسلے میں پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔علاوہ ازیں، پی سی بی کے سینئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

پی سی بی بطور ادارہ تمام عطیات اکٹھا کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں ڈالے گا۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہِ صحت کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم ایک باہمت قوم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس وبا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پی سی بی نے ایڈوائزری برائے صحت جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ چھینک، کھانسی، کھانے سے پہلے اور بعد میں اور ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد باقاعدگی سے صابن یا الکوحل والے سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں،چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں،ٹشو پیپر یا رومال کے استعمال کے فوری بعد اسے کوڑے دان میں پھینکیں،مصافحہ کرنے یا گلے ملنے سے پرہیز کریں،کھانسنے یا چھینکنے والے افرادسے دور رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چین کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا، مسلسل دوسرے روز بھی کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا

چین میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں ایک بھی مقامی کیس نہیں، تمام کیسز بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں میں رپورٹ ہوئے چین کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا، مسلسل دوسرے روز بھی کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا۔ چین میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے […]