پی ایس ایل5 میں آخر تک منسلک رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں:کرس جورڈن

admin

انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن کو پی ایس ایل سیزن پانچ سے آخری وقت تک منسلک رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں جن کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کا پورا اختیار حاصل ہے ۔واضح رہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی اکثریت کورونا وائرس کے باعث اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئی تھی مگر کرس جورڈن بدستور ایونٹ سے منسلک رہے جن کا کہنا تھا کہ وہپاکستان میں خود کو محفوظ سمجھ رہے تھے کیوں کہ اس وقت رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد کسی خطرے کی علامت نہیں تھی اور انہیں پی ایس ایل انتظامیہ حالات سے باخبر رکھ رہی تھی۔

میڈیا سے گفتگو میں کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے حوالے سے ہر شخص کی سوچ کا انداز مختلف اور اسے اپنے بارے میں فیصلے کا پورا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے اور یہ ایسا معاملہ ہرگز نہیں تھا کہ ایک جائے تو سب چلے جائیں اور ایک رکے تو سب کو رکنا پڑے

31 سالہ آل راؤنڈر نے تسلیم کیا کہ آخر میں اگرچہ تمام تر کرکٹ موقوف کردی گئی مگر پاکستان میں اس وقت تک کورونا وائرس کے حوالے سے حالات زیادہ خراب نہیں تھے البتہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں خود ہی اس سوال کا جاواب دینا تھا کہ اچانک صورتحال زیادہ خراب ہونے پر وہ انگلینڈ واپس بھی جا سکیں گے تاہم اگر کچھ ہونے والا ہوتا تو انہیں بھی محسوس ہو جاتا اور وہ فیصلہ کر سکتے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف وزیراعظم فنڈ قائم کردیا

مخیرحضرات اور اورسیزپاکستانیوں کو چاہیے کہ اس فنڈ میں پیسا جمع کروائیں، لوگ خود جاکر بھی پیسے خرچ کرسکیں گے، حکومت ان کوبتائے گی کہ ضرورت کہاں ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی میڈیا بریفنگ انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات اور اورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اس فنڈ میں پیساجمع کروائیں، […]