پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں، انہیں مشورہ دیں کہ۔۔۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپوربھی بول پڑے

admin

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔رشی کپور نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہنہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے۔رشی کپور نے مزید کہا کہکورونا وائرس ایک عالمی وباءہے ،

اس معاملے میں کوئی انا نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں رشی کپور نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی

لگایا

رشی کپور کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 113 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شائشہ لودھی نے الگ تھلگ رہتے ہوئے گھر میں جم بنا لیا

شائشہ لودھی نے الگ تھلگ رہتے ہوئے گھر میں جم میں بنا لیا۔ میزبان اور اداکارہ نے کہا کہ وہ گھر میں رہتے ہوئے ورزش کرنے میں مشغول ہیں اور وہ خود کو اس طریقے سے مصروف رکھتے ہوئے اپنا خیال بھی رکھ رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سوشل […]