وزیر اعلی سندھ کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

admin

مرادعلی شاہ نے سعید غنی کے ساتھ ملاقاتوں کے خدشے پرٹیسٹ کروایا تھا، وزیراعلیٰ کے ساتھ وزیربلدیات اور ترجمان مرتضیٰ وہاب کے ٹیسٹ بھی منفی آگئے، باقی وزراء کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، مراد علی شاہ نے سعید غنی کے ساتھ ملاقاتوں کے خدشے پرٹیسٹ کروایا تھا، تاہم وزیراعلیٰ سندھ، وزیربلدیات اور ترجمان مرتضیٰ وہاب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پروزیراعلیٰ سندھ،گورنرسندھ اور تمام وزراء نے کورونا ٹیسٹ کروائے ہیں، وزراء کے ساتھ ان کے گھروالوں نے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا ٹیسٹ ابھی آنی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ ، وزیربلدیات اور ترجمان مرتضیٰ وہاب کی کورونا وائرس کی تشخیصی رپورٹ آگئی ہے، جس میں معلوم ہوا ہے کہ تینوں کے ٹیسٹ منفی آئے، ان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں

تاہم گورنر سندھ کی ابھی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے پچھلے دنوں سعید غنی سے کافی ملاقاتیں کی ہیں، اس لیے خود کوقرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے۔

واضح رہے وزیر تعلیم سعید غنی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں نے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا۔ حیرت انگیز طور پر وہ پازیٹو آگیا ہے۔لیکن کرونا وائرس کے لئے جو علامات بتائی گئی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا۔نہ مجھے کھانسی ہے،نہ مجھے نزلہ ہے اور نہ ہی زکام ہے نہ بخار ہے۔

میں اپنے آپ کو بالکل صحت مند محسوس کر رہا ہوں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ میں نے ایک اورٹیسٹ بھی کروایا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔ لیکن احتیاطی طور پر میں نے خود کو مکمل آئسولیشن میں ڈال دیا ہے۔ میں گھر پر رہ کر اپنی تمام ذمہ داری ادا کر رہا ہوں۔ سعید غنی نے گزشتہ دنوں میں خود سے ملنے والے تمام افراد کو بھی کہا کہ وہ اپنے آپ کوقرنطینہ کرلیں۔کیونکہ جس طرح مجھے کسی سے وائرس لگا ہے ممکن ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی کسی اورکو منتقل ہوا ہو۔ان افراد میں سے کسی کو بھیکرونا وائرس کے علامات محسوس ہو تو اپنا ٹیسٹ کروائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا محمد حفیظ کی ٹویٹ پر ردعمل

محمد حفیظ دوسروں سے متعلق رائے دینے کے بجائے اپنی کرکٹ پرتوجہ دیں،وسیم خان شرجیل خان کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کے مخالف پروفیسرکو کڑی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا جب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے واضح کردیا کہ محمد حفیظ دوسروں سے متعلق رائے دینے اور صحیح […]