وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف وزیراعظم فنڈ قائم کردیا

admin

مخیرحضرات اور اورسیزپاکستانیوں کو چاہیے کہ اس فنڈ میں پیسا جمع کروائیں، لوگ خود جاکر بھی پیسے خرچ کرسکیں گے، حکومت ان کوبتائے گی کہ ضرورت کہاں ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی میڈیا بریفنگ

انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات اور اورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اس فنڈ میں پیساجمع کروائیں، لوگ خود جاکر بھی پیسے خرچ کرسکیں گے،حکومت ان کوبتائے گی کہ ضرورت کہاں ہے؟ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج مغرب کیلئے کورونا بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

امریکا نے 2000ارب ڈالر ریلیف پیکج دے رہا ہے، جبکہ ہمارے پاس تو کل ٹیکس کلیکشن 45ارب ڈالر ہے۔پہلے کبھی اسی چیز پاکستان میں ہوئی ہی نہیں، یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے، آج سے دو ہفتے پہلے ہم نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی اور لاک ڈاؤن شروع کردیا، مجھے جو خدشہ تھا وہ یہ تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں تو ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے تھا ، مجھے خوف تھا کہ ہمارے غریب لوگ ، کچی بستیاں ، رکشہ اور ٹیکسی چلانے والوں کو کیا ہوگا؟ ان کیلئے بڑا مشکل ہوجائے گا۔

میں پہلا قدم اٹھا رہا ہوں کہ اور اعلان کرتا ہوں کہ ہم نوجوانوں کی ایک رضاکار ٹیم بنا رہے ہیں،سیٹزن پورٹل کیلئے یوتھ کی ممبرشپ کریں گے، 31 مارچ سے کوروناریلیف ٹائیگرزفورس بنائیں گے، 31مارچ کورجسٹریشن کریں گے۔ان کو ملک بھر میں پھیلائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ بنائیں گے، جس میں مخیرحضرات فنڈ دیں گے۔

فنڈمیں جو بھی پیسا آئے گا، اس کو احساس پروگرام کے تحت خرچ کریں گے۔لوگ خود جاکر پیسے خرچ کریں گے، ہم ان کو بتائیں گے کہ پیسا خرچ کرنے کی ضرورت کہاں ہے؟تیسری چیز ہے کہ دنیا کی معیشت گررہی ہے، برآمدات گر رہی ہیں، ہمیں بھی ڈر ہے کہ برآمدات گرنے سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر نیچے جائیں گے۔ اورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ ہمارے اسٹیٹ بینک میں پیسے جمع کروائیں تاکہ روپے سے بوجھ ختم ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد سندھ سے زیادہ ہوگئی۰!! پنجاب کے لئے بری خبر

ملک کے سب سے بڑے صوبے میں وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 448 ہوگئی، 4 جاں بحق ہوئے، سندھ میں اب تک 440 کیسز سامنے آئے سی طرح معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تیزی سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ چین سے 8 ڈاکٹروں […]