نواز شریف کی وصیت ۔ ۔ ۔ صابر شاکر کا انکشاف !!!

admin

سابق وزیراعظم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری طور پر لکھ دیا ہے اور کہا ہے مریم نواز کو لندن بھیجا جائے ورنہ میں کچھ سینیئر صحافیوں سے ملاقات کروں گا اور کچھ ایسے انکشافات کروں گا جس سے پاکستا ن کے حالات خراب ہو سکتے ہیں، صابر شاکر

وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں۔بیماری کی وجہ سے ضمانت لے کر لندن جانے والے وزیراعظم کو پاکستان واپس بلانے کی کوشش بار بار کی گئی ہے لیکن ابھی تک نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔اسی دوران تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہنوازشریف نے اپنی تحریری وصیت لکھ دی ہے۔

خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ وصیت کم ، نوازشریف کی جانب سے دھمکی لگ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری صورت دے دی ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن نہ بھیجا گیا تو وہ کچھ سینیئر صحافیوں سے ملاقات کر کے کچھ ایسے انکشافات کریں گے جس سے پاکستا ن کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اد رہے کہ مریم نواز کے حوالے سے بار بار کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح انہیں لندن بھیج دیا جائے۔چند دن پہلے ان کی ضمانت کی درخواست کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ مریم نوازواپس آجائیں گی انہیں اپنے والد کی تیمارداری کے لئے جانے دیا جائے۔

لیکن ابھی تک مریم نواز کی درخواست منظور نہیں کی جارہی اور کہا جا رہا کہ انہیں نہیں جانے دیا جائے گا۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے خبردی ہے کہ نوازشریف نے اپنی تحریری وصیت لکھ دی ہے۔خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ وصیت کم ،نوازشریف کی جانب سے دھمکی لگ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابقنوازشریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری صورت دے دی ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن نہ بھیجا گیا تو وہ کچھ سینیئر صحافیوں سے ملاقات کر کے کچھ ایسے انکشافات کریں گے جس سے پاکستا ن کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

صابر شاکرکا مزید کہناتھا کہ اس وقت نوازشریف اور مریم نواز بہت اچھی سیاست کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں دونوں سیاست میں کھل کر سامنے آ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انسان کی زندگی میں محبت نہیں تو پھر زندگی کا کچھ فائدہ ہی نہیں : میرا

فلمسٹارمیرا نے کہا ہے کہ اگر انسان کی زندگی میں محبت نہیں تو زندگی بے رنگ اور بے نور ہے ، جس سے بھی محبت ہو گی اس سے اظہار کرنے میں ایک لمحے کی تاخیر نہ کروں گی ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ محبت کیلئے کوئی شرط […]