مسلمانوں کے لیے خوشخبری !! حج پورے اہتمام کے ساتھ ہو گا

admin

دنیا بھر سے کورونا فری افراد حج کریں گے،طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اور سعودی عرب پہنچنے پر عازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے

دنیا بھر سے کورونا فری افراد ہی حج بیت اللہ کا سکیں گے۔عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہوگا جبکہ ان کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سعودی سفارتی ذرائع اور حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن کے چئرمین شاہد رفیق نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی حج بیت اللہ پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے۔

طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اور سعودی عرب پہنچنے پر دونوں جگہوں پر عازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہسعودی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو محض عازمین کے لئے رہائش گاؤں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے۔عازمین کو حفاظتی تدابیر کے مدنظر معمول سے ہٹ کر رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔

سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے نہیں روکا بلکہ رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے جس کا اہتمام سعودی انتظامیہ خود موجودہ صورتحال میں کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مشتاق احمد کا پی ایس ایل کے بارے میں پی سی بی کو مشورہ!!!

مشتاق احمد نےملتان سلطانز کو پی ایس ایل 5 کا چیمپئن قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ سال کے آخر میں باقی میچز کا انعقاد کرنے سے چھٹا ایڈیشن بھی کشش کھو بیٹھے گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لیگ مرحلے پر ہی ختم ہونے والی پی ایس ایل 5 کو مکمل […]

Subscribe US Now