صدر عارف علوی کا جمعہ کے احوالے سے قوم کے نام اہم پیغام!!!

admin

حکومت کا مشورہ ہے کہ ہم جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز پڑھیں۔ اللہ ہمیں معاف کرے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہی میرے دین کی اصل روح ہے۔ صدر پاکستان

ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے جمعہ کی طرح اس جمعے کو بھی ظہر کی نماز گھر میں ہی ادا کریں گے۔ اپنے پیغام میں ان کہنا ہے کہ میں اس شفیق پیغمبر کا پیروکار ہوں جس نے لوگوں کو بارش،سردی اور بیماری کے خطرے میں گھر میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اورکورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے

صدر پاکستان کا قوم کو مخاطب کر کے کہنا ہے میری دعا ہے آپ سب صحت مند اور سلامت رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ڈاکٹر متفقہ طور پر کورونا وائرس پھیلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے سماجی دوری کی حمایت کر رہے ہیں، حکومت کا مشورہ ہے کہ ہم جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز پڑھیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اور احتساب سب کا ہو گا....؟

اور احتساب سب کا ہو گا۔۔۔۔! ملک میں پہلے ہی غیر یقینی سی صورتِحال ہے بلکہ تقریباً پوری دنیا میں حالات کچھ اس طرح کے ہی ہیں۔دنیا بھر میں مہلک وبا کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور لاکھوں لوگ اس کا شکار ہوچکے ہیں۔مگر اب تک اس کا […]