سندھ حکومت لاک ڈاﺅن کی تیاریوں میں مصروف، اداکارہ منال خان لوگوں کو شاپنگ کی دعوت دینے لگیں، ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی حرکت پر افسوس ہوگا

admin

کراچی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور لوگوں سے بار بار درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں لیکن ایسے میں اداکارہ منال خان کی جانب سے لوگوں کو شاپنگ کی دعوت دے کر انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی گئی ہے۔

اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں جوتوں کی دکان میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ منال خان نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ لکی ون مال میں موجود ہیں جہاں جوتوں کی دکان پر گرمیوں کے نئے ڈیزائن آئے ہوئے ہیں، اگر خواتین اپنی گرمیاں سٹائل کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں تو انہیں یہاں ضرور آنا چاہیے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی یہ ویڈیوگزشتہ 22 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 67 ہزار 559 لوگوں نے دیکھی ہے۔ عین ممکن ہے کہ بہت سے لوگ ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر شاپنگ کرنے پہنچ بھی گئے ہوں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں، انہیں مشورہ دیں کہ۔۔۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپوربھی بول پڑے

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔رشی کپور نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘نہایت ہی […]