زیادہ انڈہ مت کھائیں زیادہ انڈہ کھانے سے آپ کا کلیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے !!!

admin

صحت مند طرز زندگی گزارنے کے لئے صحت بخش اور معیاری غذا کا انتخاب خاص اہمیت رکھتاہے ہم میں سے اکثریت صرف اس نقطہ نظر پر عمل کرنا شروع کر دیتی ہے کہ صحت بخش غذا کا انتخاب یقینی بنایا ہے جو کہ کسی حد تک درست بھی ہے تاہم غذا کا ،خواہ وہ صحت بخش ہی کیوں ناہو،اعتدال کے ساتھ استعمال بھی لازم ہے ۔اگر انڈوں کی بات کی جائے تو اس میں کوئی دورائے نہیں کہ انڈہ ایک صحت بخش اور مفید غذا ہے تاہم بے اعتدالی کے ساتھ انڈوں کا استعمال بھی انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے ۔

ایک نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ضرورت سے زائد یعنی دن میں دوبار انڈوں کا استعمال امراض قلب کے امکانات میں اضافے کا سبب بن سکتاہے

امریکہ میں ہونے والے مطالعے میں30000سے زائد افراد نے حصہ لیا جس میں ان افراد نے عام لوگوں کے مقابلے میں روزانہ خوراک میں ایک سے زائد انڈے کا استعمال کیا ۔

یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد میں امراض قلب کے امکانات عام لوگوں کے حساب سے قدرے زیادہ ہیں۔

illinoisکیNorthwestern Universityکے محققین نے بتایا کہہمیں ایسے کولیسٹرول کی مقدار کم سے کم کرنا چاہئے جو کہ انڈوں اور پروسیسڈ فوڈیا گائے کے گوشت میں پایا جاتاہے ۔اس کولیسٹرول کا ضرورت سے زائد ذخیرہ ہماری صحت کے لئے انتہائی مضر صحت ہے۔
JAMAنامی جنرل میں شائع کئے گئے مطالعے میں بتایا گیا ہفتے میں سے 4انڈے کھانے والے افراد میں امراض قلب ظاہر ہونے کے امکانات6فیصد بڑھ جاتے ہیں جبکہ ایسے افراد میں اموات کی شرح8فیصد زیادہ دیکھنے میں آتی ہے ۔

جبکہ300ملی گرام ڈائٹری فائبر کا روزانہ استعمال بھی امراض قلب اور اموات کی شرح میں اضافے کی ایک وجہ ہے ۔
Northwestern Universityسے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر Norrina Allenنے گفتگو کے دوران بتایاصحت مند طرز زندگی گزارنے کے لئے لازم ہے کہ خراب کولیسٹرول پر قابو پایا جائے ۔ایک جائزے کے مطابق کولیسٹرول انڈے خصوصاً اس کی زردی میں پایا جاتاہے ۔چنانچہ ایسی غذائیں جن میں کولیسٹرول کی مقدار زائد ہو ان کا استعمال ترک کرنا ضروری ہے جبکہ محتاط استعمال کرنے والے افراد امراض قلب کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جنید خان اور حرا مانی کی جوڑی ایک بار ڈرامہ سیریل ” کشف” میں جادو دکھانے کے لیے ہے تیار

معروف ادکارہ کا ہم ٹی وی پر ڈرامہ ’’محبت نہ کریو‘‘ رواں ماہ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا جس میں دونوں اداکارہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں پاکستانی شو بز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک مقبول ترین اداکارہ جنید خان ہم ٹی وی کے نئے […]