انگلینڈ میں تمام طرز کی کرکٹ 28 مارچ تک ملتوی

admin

موجودہ حالات میں کھلاڑیوں سے لیکر مداحوں ،اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری اولین ترجیح: ترجمان ای سی بی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ2020ء ) انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ میں 28 مئی تک کسی بھی طرح کی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ ملک میں نئے کرکٹ سیزن کے آغاز بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں سے لے کر مداحوں تک اور اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

 کرکٹ کے نئے سیزن کے آغاز کو بھی 7 ہفتوں تک ملتوی کر دیا جائے۔رپورٹس کے مطابق ای سی بی نے جون، جولائی اور اگست میں نئے سیزن کے آغاز سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں سب سے زیادہ توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز، وٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ اور بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز پر توجہ دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ برطانوی حکومت کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور صورتحال کے مطابق ان کی تجاویز کے بعد ہی کوئی نیا فیصلہ کیا جائے گا۔                                  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میچل میکلینگن نےشرجیل خان کی حمایت کر دی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باﺅلر مچل میکلینگن نے پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں سخت ٹریننگ کرتے دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی سوچتا رہا کہ وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے ضرورت سے […]