اداکار اکشے کمار ہندوستانی فلم انڈسٹری میں سب پر بازی لے گئے!!! کرونا کے لے 25 کروڑ کی رقم عطیہ کر دی

admin

کورونا وائرس سے پوری دنیا اس وقت متاثر ہے اور تمام ممالک کی حکومتیں اپنے ملک کو اس عالمی وباسے بچانے کے لئے متحرک ہیں ،اس موذی بیماری سے نجات کے لئے دنیا بھر میں فلاحی تنظیمیں بھی سرگرم ہیں جبکہ حکومتوں کی جانب سے کورونا  سے نبٹنے کے لئے فنڈز بھی قائم کئے گئے ہیں جس میں لوگوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں،ایسے میں بھارتی فنکار بھی اپنی قوم کو کورونا سے بچانے کے لے نریندر مودی کی جانب سے قائم کئے جانے والے وزیر اعظم فنڈز میں حصہ ڈال رہے ہیں تاہم اب معروف اداکار اکشے کمار نے سب سے زیادہ رقم دے کر تمام ہندوستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دوسرے لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

بھارتی حکومت اس عالمی وبا سے نبٹنے کے لئے مصروف عمل ہے جبکہ نریندر مودی نے پرائم منسٹر فنڈز بھی قائم کر دیا ہے ،اس فنڈز میں بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار ،کھلاڑی اور شوبز سٹار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔بھارتی فلم انڈسٹری میں سے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار سب پر بازی لے گئے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم فنڈز میں 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم دے کر دوسرے ارب پتی لوگوں کے لئے مثال قائم کر دی ہے ۔اکشے کمار کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنا کئریئر شروع کیا تھا اس وقت میرے پاس  کچھ بھی نہیں تھا لیکن آج میرے پاس بہت کچھ ہے، اس موقع پر میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا.انہوں نے کہا کہ  جن کے پاس کچھ نہیں ہے میں اُن کی مدد کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نواز شریف کی وصیت ۔ ۔ ۔ صابر شاکر کا انکشاف !!!

سابق وزیراعظم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری طور پر لکھ دیا ہے اور کہا ہے مریم نواز کو لندن بھیجا جائے ورنہ میں کچھ سینیئر صحافیوں سے ملاقات کروں گا اور کچھ ایسے انکشافات کروں گا جس سے پاکستا ن کے حالات خراب ہو سکتے ہیں، صابر […]