Connect with us

صحت

یہ نسخہ آپ کے خراب دانتوں کو سفید کرنے میں بہت مدد کرے گا۔

Published

on

موتیوں جیسے چمکتے دانت تو آج کے دور میں خوبصورتی کے معمولات میں شامل ہوچکے ہیں جیسے بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے رنگواتے ہیں۔

سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو جگمگانا  ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور کئی افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں

مگر اچھی بات یہ ہے کہ اپنی مسکراہٹ کو جگمگانے کے لیے آپ کو بہت زیادہ خرچہ کرنے بلکہ کسی قسم کے خرچے کی ضرورت نہیں۔

اگر سیب کھانے کی عادت دانتوں کو چائے یا کافی کے داغوں سے بچاتی ہے بلکہ آپ کے دانتوں کو چمکانے کا سستا ترین اور قدرتی طریقہ ثابت ہوتی ہے۔

 سیب کھانے کی عادت نہ صرف ڈاکٹروں کو دور رکھ سکتی ہے بلکہ ڈینٹیسٹ سے بھی دور رکھ سکتی ہے۔

جب آپ سیب کھاتے ہیں تو اس کا چھلکا کسی ریگ مال کی طرح قدرتی ٹوتھ برش کا کام کرتا ہے۔

سیب کا چھلکا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ دانتوں پر ریگ مال کی طرح کام کرکے پلاک اور داغوں کو صاف کرتا ہے۔

سیب میں ایسڈ اور مٹھاس ہوتی ہے مگر اس کے فوائد نقصان سے زیادہ ہوتے ہیں، بس اس پھل کو کھانے کے بعد پانی سے کلیاں کرنے کی احتیاط کرلیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan