Connect with us

ٹیکنالوجی

کئی سالوں بعد آئی فون فیچرمیں ایک نئی تبدیلی۔

Published

on

ایپل آئی فون پہلی  بار  ایسا فیچر متعارف کر رہا ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں تو پہلے سے تہا  مگر اب 11 برسوں بعدآئی فون کا حصہ بنے گا۔

آئی فون پہلی بار ڈوئل سم کارڈ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے، جس کی  خبریں  تو اپریل میں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں مگر اب ایپل کمپنی کے اپنے آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن نے اس کی بات کی ‘تصدیق’ کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن 5 میں ڈوئل سم سپورٹ کا حوالہ  بہی دیا گیا ہے، جو کہ آئی فون ایکس پلس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔

6.5 انچ کا یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا آئی فون مخصوص علاقوں میں  متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

آئی او ایس 1 بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں سیکنڈ فزیکل سم ٹرے تک کا ذکر کیا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈوئل سم سپورٹ سنگل سم ٹرے اور ای سم سپورٹ تک محدود نہیں ہوگی۔

اگر یہ بیٹا سافٹ وئیر درست ثابت ہو گیا تو تو یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ ایپل نے مستقبل کے ہارڈوئیر یا سافٹ وئیر سپورٹ کو بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں ظاہر کیا ہو۔

اس سے پہلے ایپل کے ہوم پوڈ فرم وئیر میں آئی فون ایکس اسکرین ڈیزائن کا انکشاف ہوا تھا جبکہ آئی او ایس 11 کے بیٹا ورژن میں فیس آئی ڈی، اینی موجی اور اپ ڈیٹڈ ائیرپوڈز ایپل کے اعلان سے پہلے ہی سامنے آگئے تھے۔

ایپل کی جانب سے ستمبرمیں  نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان  بہی ہے۔

آئی فون ایکس پلس کا ذکر تو اوپر ہوچکا، اس سے ہٹ کر 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ماڈل جبکہ 5.8 انچ کے اپ ڈیٹڈ آئی فون ایکس سامنے آسکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan