Connect with us

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے والدین کو آخر کار امریکی شہریت مل ہی گئی

Published

on

واشنگٹن: تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے تحت امریکی شہریت مل ہی گئی۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا۔

سلوینیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور  ایک رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کے لیے گرین کارڈ اسپانسر

کیا۔

تقریب حلف برداری کے موقع پر ایک صحافی نے میلانیا ٹرمپ کے والد سے پوچھا کہ امریکی بن جانے کے بعد آپ کو کیسا لگا رہا ہے؟ تو ان کے وکیل مائیکل ولڈیز نے جواب دیا کہ ‘ان کا سفر بہت شاندار رہا ہے’۔

وکیل نے بتایا کہ وکٹر اور امالیجہ نے امریکی شہریت کے لیے اپنے طور پر اپلائی کیا اور انہیں کوئی خاص قسم کی چھوٹ یا رعایت نہیں دی گئی۔

میلانیا کی ترجمان اسٹیفنی گرشم نے بھی اس حوالے  تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ خاتون اول کے والدین انتظامیہ کا حصہ نہیں ہیں، لہذا پرائیویسی ان کا حق ہے

میلانیا ٹرمپ کے والد وکٹر کی عمر 74 برس ہے اور وہ اپنے داماد ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف 2 سال بڑے ہیں، جبکہ ان کی والدہ امالیجہ کی عمر 73 برس ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساس، سسر کو امریکی شہریت ملنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی ٹوئیٹ نہیں کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan