Connect with us

کھیل

پاکستان کے دورے کی پیشکش نیوزی لینڈ نے مسترد کردی

Published

on

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پاکستان میں 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد کی پیش کش رد کردی۔

نیوزی لینڈ:خبر کے مطابق کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارسلے کا کہنا تھا کہ بورڈ اس بات سے آگاہ تھا کہ اس فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہوگی لیکن اس کے باوجود یہی فیصلہ کیا گیا۔

گریگ بارسلے نے کہا کہ ‘یہ فیصلہ مشاورت اور ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انھیں نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کے دورے سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے پروگرام کی مکمل واپسی کی جانب پیش رفت کی امید تھی۔

دورے سے انکار کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے لیکن وہ وہ اچھے لوگ ہیں اور ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ ہمارے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان رواں سال اکتوبر میں 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

نیوزی لینڈ نے 2003 میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد تاحال پاکستان کا مکمل دورہ نہیں کیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک سال بعد کراچی میں ٹیم کے ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے کے باعث اپنے دورے کو ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی۔

دوسری جانب 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کے مقابلے نہیں ہوئے تاہم گزشتہ برس پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں منعقد کیا گیا جس کے بعد رواں سال پی ایس ایل کے سیمی فائنل اورفائنل بھی ہوئے۔

پی ایس ایل کے بعد مشہور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan