Connect with us

کھیل

ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، فخرزمان 16نمبر پر آگئے

Published

on

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، فخرزمان کی8 درجے ترقی ،کیرئیربیسٹ16ویں نمبرپرآگئے۔

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، فخر زمان 22 درجے چھلانگ لگانے کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 515 بنائے تھے

بابر اعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں 184 رنز اسکور کرنے پرایک درجے ترقی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر امام الحق کی بھی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی وہ 43 ویں نمبر پر براجمان ہیں، امام الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے 395 رنز اسکور کیے تھے۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں لیگ اسپنر شاداب خان اور فہیم اشرف کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے، دونوں بولرز نے سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاداب خان 31 اور فہیم اشرف 79 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ۔

بولرز رینکنگ میں بھارت کے بمرا کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے، حسن علی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan