Connect with us

Politics

ن لیگ کا پنجاب میں حکومت سازی کیلئے چوہدری نثار سے رابطہ

Published

on

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل ہونے کے دعوے کیے جارہے ہیں تام صورتحال اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کےلیے اپنی پارٹی کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی سے رابطہ کرلیا ہے اور انہوں نے لیگی رہنماؤں کو مثبت جواب دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہےکہ (ن) لیگ کو مزید 4 آزاد اراکین پنجاب نے حکومت سازی کے لیے یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد (ن) لیگ نے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ صوبے میں حکومت بنانے کے لیے 148 ممبران کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہےکہ ہم پر امید ہیں اور (ن) لیگ ہی پنجاب میں حکومت بنائے گی، پنجاب میں ہمارے ممبران اسمبلی تعداد زیادہ ہے اس لیے حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔

ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ دیا نہ ہی ان کے مدمقابل امیدوار کھڑے کیے

پارٹی سے ناراضی

واضح رہےکہ چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سے تعلقات ناخوشگوار ہیں اور مختلف مواقعے پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی کی ہے جب کہ ایک پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف کا سیاسی بوجھ اٹھایا لیکن جوتیاں نہیں اٹھاسکتے۔

پارٹی سے ناراضی کی وجہ سے چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑا تاہم وہ قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے ہار گئے۔

رانا ثناء اللہ جھنگ جا پہنچے، نومنتخب ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan