Connect with us

Politics

ن لیگ،پیپلز پارٹی،اے این پی اور ایم ایم اے کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اتفاق

Published

on

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پراتفاق ہوگیا جب کہ مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کے پارلیمٹ میں جانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر (ن) لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، مشاہد حسین سید، عبدالقادر بلوچ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر (ن) لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت خورشید شاہ نے کی جن میں شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویزاشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل تھے جب کہ غلام بلور، میاں افتخار، مولانا فضل الرحمان اور مولانا انس نورانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی بھی اس الائنس کا حصہ ہوگی۔

ذرائع کا کہناہےکہ مشترکہ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اندر اور باہر سخت احتجاج اور آئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے حلف اٹھانے کے بارے میں کچھ تحفظات بھی ظاہر کیے تاہم وہ ایم ایم اے کے پارلیمنٹ میں جانے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اصرار پر حکومتی نمبر گیم کو آن رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے جب کہ انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں اپوزیشن میں ایک وائٹ پیپر بھی جاری کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔

ذرائع نےبتایا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کے لیے بلوچستان کی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے اور شامل کرنےکی کوشش پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

دوسری جانب مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی اور جو جماعتیں اس فورم میں شامل نہیں ان سے بھی رائے لی جائے گی، ہم انہیں بھی قائل کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan