Connect with us

ٹیکنالوجی

صارفین کا انتظار ختم آخرکار واٹس ایپ نے گروپ وڈیو کال فیچر متعارف کروا دیا۔

Published

on

جس کا صارفین  کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا واٹس ایپ نے آخر کار اس فیچر کو متعارف کروا دیا۔

واٹس ایپ میں اب گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے 3 سال قبل اپنی اپلیکشن میں وائس کالز کا آپشن پیش کیا تھا جبکہ ایک سال قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر بہی متعارف کرایا گیا۔

اب ڈیڑھ ارب سے زائد ماہانہ صارفین کے زیراستعمال واٹس ایپ نے یہ اعلان  کیا ہے کہ گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے آپشن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایک بلاگ میں کمپنی نے بتایا کہ روزانہ صارفین 2 ارب منٹ تک کی کالز اس سروس کے ذریعے کرتے ہیں۔

آڈیو یا ویڈیو کال کے دوران یہ آپشن ایک نئے بٹن کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق رواں ہفتے صارفین تک یہ اپ ڈیٹ پہنچ جائے گی جس کے بعد صارفین اب کسی کال کے دوران add participant بٹن کو دبا سکیں گے جو کہ ڈیوائس کی اسکرین کے دائیں کونے پر اوپر دیا ہوا ہوگا۔

ایک وقت میں صارفین 4 افراد سے آڈیو یا ویڈیو کال کرسکیں گے جبکہ یہ کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی۔

یہ کوئی آسان کام نہیں کیونکہ خود کو انتہائی محفوظ میسجنگ ایپ قرار دینے والی اپلیکشن ٹیلیگرام بھی گروپ میسجنگ چیٹ کو انکرپٹ نہیں کرسکی ہے جبکہ گروپ کالز تو دور کی بات ہے۔

مئی میں فیس بک کی سالانہ ایف 8 کانفرنس کے موقع پر اعلان کیا گیا تھا کہ یہ کمپنی اپنی زیرملکیت ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام دونوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

کانفرنس کے دوران فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں اس وقت 2 ارب منٹ تک ون آن ون کالنگ کی جاچکی ہے اور اس کے دیکھتے ہوئے آنے والے مہینوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan