Connect with us

ٹیکنالوجی

سام سنگ کے صارفین کے لئے خوشخبری،سستا ڈوئل کیمرہ فون متعارف

Published

on

سام سنگ نے اپنا ایک نیا ‘سستا’ ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون گلیکسی آن 8 (2018) متعارف کرا دیا ہے۔

یہ نیا فون بڑے انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہے جو کہ فی الحال بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ یہ فون اسٹیٹ آف دی آرٹ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر فیچرز کے ساتھ ہے۔

یہ فون 6 انچ کے ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہے، جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود ہے جس کی مدد سے اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس فون میں بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے لیے موجود ہے۔

سام سنگ نے اس فون میں 3500 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

سام سنگ کے مطابق یہ نیا فون چیٹ اوور ویڈیو فیچر سے لیس ہے جو صارفین کو چیٹنگ کے دوران ویڈیو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ ٹرانسپیرنٹ کی بورڈ موجود ہے جو ویڈیو دیکھتے ہوئے چیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ فون 5 اگست سے بھارت میں 16 ہزار 900 روپے (لگ بھگ 31 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan