Connect with us

صحت

سافٹ ڈرنکس کتنی مقدار میں پینے سے ذیابیطس کا شکار بن سکتے ہے؟

Published

on

سوڈا یا سافٹ ڈرنکس یوں تو انسان کو تازہ توانا کردیتی ہوں مگر جب صحت کی بات کی جائے  تو یہ سوال یقیناََ کیا جاتا ہے کہ آخر اس کی کتنی مقدار صحت کے لیےنقصان دہ ہوسکتی ہے؟

پاکستان میں ان مشروبات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ چکا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ نوجوانوں کی تو طرز زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔

یعنی کھانے کے وقت اگر ان مشروبات سے منہ موڑنا ہوسکتا ہے کہ مشکل ہوجاتا ہو اور یہ حقیقت بھی سب کو معلوم ہے کہ سوڈا کوئی صحت بخش مشروب نہیں۔

تو اس کا جواب جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق درحقیقت آپ کو جسمانی طور پر خود کو نقصان پہنچانے کے لیے زیادہ سافٹ ڈرنکس پینے کی ضرورت نہیں، خصوصاً جب بات ذیابیطس ٹائپ ٹو کی ہو۔

طبی جریدے جرنل آف دی Endocrine Society  تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ بھر میں 5 مرتبہ ان مشروبات کو پینا خون کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور دیگر متعدد امراض کا ۔خطرہ بڑھا سکتا ہے

اس تحقیق کے دوران 45 سے 74 سال کی عمر کے 43 ہزار سے زائد افراد کا تجزیہ کیا گیا جو ذیابیطس یا کسی اور مرض کا شکار نہیں تھے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس سے بھی کم مقدار میں اس میٹھے مشروب کے استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تو اگر آپ زندگی میں اس خاموش قاتل مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ سوڈا کا استعمال کم از کم کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan