Connect with us

کھیل

جنوبی آفریقی کھلاڑی کا ون ڈے اور ٹی ٹو ئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published

on

معروف جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیل اسٹین نے مختصر دورانیئے کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 35 سالہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کروں گا۔

سٹین کا مزید کہنا ہے کہ یہ یقیناً میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا،امید ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میرے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم میں شامل کرے گی۔

ڈیل اسٹین گزشتہ دوسال سے ون ڈے ٹیم سے باہر ہیں، انہوں نے آخری ون ڈے آسٹریلیا کے خلاف اکتوبر 2016ء میں کھیلا تھا، جبکہ وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیے گئے تھے۔ اسٹین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ورلڈ کپ کے بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan