Connect with us

انٹرٹینمنٹ

بھارت میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی مدھر آواز کا جادو چلنے کو تیار

Published

on

آئمہ بیگ کی آواز کاجادو بھارت میں چلنے کو تیار

گلوکارہ آئمہ بیگ نے نہایت کم وقت میں اپنی مدھر آواز کے ذریعے پاکستانیوں کو تو اپنا گرویدہ بنا ہی لیا ہے اور اب ان کی آواز کا جادو بھارت میں بھی چلنے والا ہے۔

آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جارہی ہیں، جو کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ ان کا پہلا گانا ہوگا۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ میکا سنگھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ گھبرائی ہوئی ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ یہ گانا صرف آڈیو نہیں ہوگا بلکہ اس کی ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔

انٹرویو کے دوران آئمہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی وڈ کے لیے گانا چاہیں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’بطور گلوکار مجھے لگتا ہے کہ میری کوئی سرحد نہیں ہے اگر کسی کو میری آواز اچھی لگتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کے لیے گانا گاؤں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے‘

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے گذشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں بھارتی گلوکار میکا سنگھ سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی لیکن انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan