Connect with us

انٹرٹینمنٹ

اسٹنٹ مین کو شکریہ کے طور پر معروف اداکار ڈوائن جانسن ‘دی راک’ کی طرف سے تحفہ میں ٹرک

Published

on

اسٹنٹ کو ٹرک کا تحفہ

واشنگٹن: معروف ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے 17 برس سے اپنی جگہ اسٹنٹس انجام دینے والے شخص تانوئی ریڈ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بیش قیمت ٹرک تحفے میں دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور اداکار 46 سالہ ڈوائن جانسن نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس میں وہ اپنی جگہ اسٹنٹس کرنے والے شخص کو قیمتی تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

دی راک نے یہ تحفہ تانوئی کو شکریہ کے طور پر پیش کیا۔ تانوئی ان کے کزن بھی ہیں۔

دی راک کا کہنا تھا کہ ’میرے فلمی کیریئر میں جتنے بھی اسٹنٹ تھے سب تانوئی نے کیے ہیں اور متعدد اسٹنٹ کے دوران ریڈ کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں اور گہرے زخم بھی آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کسٹم پک اپ ٹرک اس وقت ریڈ کو ڈیلیور کروایا جب اسٹنٹ کے دوران انہیں لگنے والی چوٹیں ٹھیک ہورہی تھی

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دی راک کا کہنا ہے کہ ’تانوئی ریڈ نہ صرف ہمارے خاندان اور میرے مستقبل کو عزم و جذبے کے ساتھ پیش کرتا ہے بلکہ ہالی ووڈ کے تمام اسٹنٹ برادری کی ترجمانی کرتا ہے جو ہمارے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تانوئی ریڈ پک اپ ٹرک کو دیکھ کر حیران ہوگئے اور دی راک کے سرپرائز پر آبدیدہ ہوگئے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan