Connect with us

کاروبار

اسٹاک مارکیٹ کی رفتار میں 98 پوائنٹس کا اضافہ

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 98 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 941 پوائنٹس کی اعلیٰ ترین سطح عبور کیا تھا تاہم دن کے اختتام کے قریب انڈیکس نے کم ترین سطح 42 ہزار 527 پوائنٹس پر آگئی تھی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 10 ارب 54 کروڑ روپے مالیت کے 27 کروڑ 84 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 204 کی قدر میں اضافہ، 140 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قدر میں استحکام رہا۔

ٹیکسٹائل کا شعبہ 4 کروڑ 54 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ سیمنٹ اور کیمیکل کے شعبوں میں بالترتیب 3 کروڑ 97 لاکھ اور 2 کروڑ 82 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ 4 کروڑ 32 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پاک انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ 1 کروڑ 41 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزلمیٹڈ 1 کروڑ 29 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ 1 کروڑ 29 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ پاک الیکٹران لمیٹڈ 1 کروڑ 27 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں

Copyright © 2018. All Rights Reserved Daily Pakistan